میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد فرنچائزز ٹورنامنٹ کے توسیع شدہ ایڈیشن سے قبل اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے لیے جو روٹ کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، تاہم تاحال کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی ایس ایل میں عالمی سطح کے کھلاڑیوں کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی پہلے ہی آئندہ سیزن کے ڈرافٹ میں اپنا نام شامل کروا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی ڈرافٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ براہِ راست کھلاڑیوں کے معاہدوں پر بھی غور کر رہا ہے، جس کے تحت فرنچائزز کو ڈرافٹ سے باہر دو بڑے غیر ملکی کھلاڑی سائن کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔
34 سالہ جو روٹ بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے لیے جانے جاتے ہیں اور حال ہی میں وہ 22 ہزار سے زائد بین الاقوامی رنز مکمل کر کے جدید دور کے عظیم بلے بازوں میں شامل ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا جس میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔