داربن پولیس نے 5 کروڑ مالیت کی 50 کلو چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوز مطابق ڈی آئی خان پولیس نے داربن چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران 5 کروڑ روپے مالیت کی چاندی برآمد کرلی۔ ملزمان 50 کلو چاندی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق چاندی کی اسمگلنگ کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔