سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے سیڈا کے ملازمین کو مستقل نا کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکریٹری اور ایم ڈی سیڈا پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالتی احکامات پر عمل درآمد نا کرنے پر عدالت نے سیکریٹری سیڈا خرم شہزاد اور ایم ڈی پریتم داس کو حراست میں لینے کی ہدایت کر دی۔
پولیس نے دونوں افسران کو کمرہ عدالت میں حراست میں لے لیا۔
وکیل درخواست گزار عاقل اعوان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عدالت نے پانچ سال قبل سیڈا کے 27 افسران کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا، 27 افسران سن 2000 سے 17 اور گریڈ 18 میں کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، عدالت نے پانچ سال قبل افسران کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
دونوں افسران ملازمین کو مستقل نا کرنے کی وجوہات بتانے میں ناکام رہے۔