لاہور موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر 

0 minutes, 0 seconds Read
لاہور میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر پشی آرہی ہے۔

اتحاد ایئر لائن کی ابو ظہبی سے لاہور آنے والی پرواز کو اسلام آباد ائیرپورٹ اتار لیا گیا ہے۔ 

سعودی ایئر لائن کی پرواز بارہ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ میں  دھند کی وجہ سے ایک درجن سے زائد پروازیں دو سے بارہ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، استنبول، شارجہ، جدہ ،مدینہ منورہ جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہی ہیں۔ 

ایئر لائن نے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل پروازوں کی معلومات لیکر آنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Similar Posts