تفصیلات کے مطابق سعیدآباد کے علاقے بلدیہ مرشد اسپتال کے واش روم میں ایک شخص نے پراسرار طور پر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ عبدالرحمان ولد غلام رسول کے نام سے کی گئی جس کا 85 فیصد جسم جھلس چکا تھا۔
زخمی شخص نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ مواچھ گوٹھ کا رہائشی ہے اور اُس کی نیازی کالونی کی رہائشی ایک لڑکی سے دوستی تھی، لڑکی نے 50 ہزار روپے مانگے تھے جو میں نے اسے دے دیے تھے ، مجھ سے رقم لینے کے بعد لڑکی مجھے کسی اور کے ساتھ دکھائی دی ، جس پر میں نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کا فیصلہ کیا تھا۔
بعد ازاں عبدالرحمان دوران علاج دم توڑ گیا۔