کراچی میں داماد کو قتل کرنے والا سسر بیٹے سمیت گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read
شہر قائد کے تھانہ سچل کی حدود میں بیٹوں کے ساتھ ملکر داماد کو تشدد کے بعد قتل کرنے والے سسر کو بیٹے سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سچل پولیس نے بیٹوں کے ہمراہ مل کر داماد کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے سسر کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سسر کی  شناخت شوکت جبکہ بیٹے کی شناخت متھن عرف کاشف کے نام سے کی گئی۔ملزمان نے سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب خیمہ بسی میں جمعے کی شب جھگڑے کے رام جی نامی شخص کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کیا تھا۔

ایس ایچ او سچل کے مطابق مقتول کے ورثا نے مقدمے میں سسر اور اس کے 6 بیٹوں کو نامزد کرایا تھا۔

Similar Posts