عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بہت بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کے نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے۔
سونے کی مقامی اور عالمی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، ذرائع کے مطابق 10 گرام سونا 8573 روپے مہنگا ہوگیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ملکی اور عالمی منڈیوں میں نیا ریکارڈ قائم
سونا فی تولہ 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
سونے کی عالمی قیمت 100ڈالر بڑھ کر 3218 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
پاکستان میں سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ملک میں سونا ایک دن میں 10 گرام پر 6688 روپے اور فی تولہ 7800 روپے مہنگا ہوا تھا ۔
تازہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔