ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کیخلاف شہری مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں اسلحہ لہرانے اور پاکستان مخالف بات چیت کرنے والے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کیخلاف شہری مقدمہ درج کرانے گارڈن تھانے پہنچ گیا۔

کراچی کے نوجوانوں اور سوشل ورکرز کی جانب سے ڈمپرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین لیاقت محسود کیخلاف گارڈ ن تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی۔

شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان کیخلاف نعرے بازی اور قابل اعتراض الفاظوں سے کراچی کے شہریوں اور اہل وطن کی دل آزاری ہوئی ہے۔

عبدالقادر میمن نے کہا کہ لیاقت محسود کا جائے وقوعہ پر جدید اسلحہ کے ساتھ جانا شہریوں کو اشتعال دلانے کے مترادف تھا؟

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لیاقت محسود کیخلاف ایک نہیں دو ایف آئی آر درج کرائی جائے ایک پاکستان مخالف بات کرنے اور دوسرا قومی شاہراہ کو اعلانیہ بند کرکے پر اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

شہری نے کہا کہ لیاقت محسود کی شہریت کے بارے میں تحقیقات کی جائے کہ آیا وہ پاکستانی ہے بھی یا غیر ملکی ایجنڈے پر کارفرما ہے، لیاقت محسود کو ایسی مثال بنایا جائے تاکہ آئندہ کو ملک کیخلاف ایسی گھناونی حرکت کرنے کی جرات نہ کرسکے۔

Similar Posts