لیجنڈری گلوکار مہدی حسن مرحوم کے بیٹے جان لیوا ہارٹ اٹیک میں انتقال کرگئے

0 minutes, 0 seconds Read
لیجنڈری گلوکار مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کے صاحبزادے لاہور میں مقیم تھے جہاں انہیں دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تو دوران علاج وہ دم توڑ گئے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ سجاد مہدی جان لیوا ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

اہل خانہ کے مطابق سجاد مہدی محکمہ پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز تھے، اُن کی نماز جنازہ کل بروز منگل بعد از نماز ظہر پی آئی اے کالونی میں ادا کی جائے گی۔

Similar Posts