کراچی میں درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آنے سے سردی کی بڑھ جائے گی۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران صبح ورات کے اوقات میں خنکی برقراررہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے کےاختتام پر ہفتہ و اتوار کو شہرمیں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز پر شہرمیں سردی کی لہرچلنے کی توقع تھی تاہم بالا فضاؤں میں کراچی کے اوپر مسلسل ٹرفس کی موجودگی کے سبب سائیبیرین ونڈز نہیں کھل رہی۔

انہوں نے بتایا کہ سائبیرین ونڈز فعال ہونے کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پیرکی صبح شہرکی فضاوں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ تاثر ہوکر 1.8 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، کم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافے سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ سب سے کم پارہ دیہی سندھ کے مٹھی میں 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Similar Posts