پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں میوچل فنڈز کی سرمایہ کاری 10سال بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے مطابق کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کی ریکارڈ تیزی کے پشت پر میوچل فنڈز کی بھرپور خریداری سرگرمیاں شامل ہیں، این سی سی پی ایل کے مطابق میوچل فنڈز کی نیٹ خریداری 29کروڑ 80لاکھ ڈالر رہی۔
رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈز کی جانب سے پاکستانی کرنسی میں تقریبا 84ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سال 2016 کے بعد سال 2025 کے دوران میوچل فنڈز کی جانب سے بڑی نوعیت کی سرمایہ کاری کی گئی۔
ڈیٹا کے مطابق میوچل فنڈز کا سرمایہ بینکوں میں ڈپازٹس اور بانڈز سے نکل کر ایکویٹی مارکیٹ میں آگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سود کی شرح کم سطح پر برقرار رہنے سے میوچل فنڈز کی ایکویٹی مارکیٹ میں دلچسپی برقرار رہ سکتی ہے۔