اسرائیل مردہ باد مارچ: سنی تحریک کے ریلی کو ٹاور جانے سے روک دیا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیلی مظالم کے خلاف سنی تحریک کی ریلی کو ٹاور کے قریب روک دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات، امریکی قونصلیٹ جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے تحت اسرائیل مردہ باد مارچ ٹاور پہنچ گیا ہے، پولیس نے مارچ کو امریکن ایمبیسی جانے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کردیں ہیں۔

زرائع کے مطابق ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کی نگرانی میں بھاری نفری ٹاور پر تعینات ہے، تاہم سنی تحریک کے کارکنان کی رکاوٹٰیں ہٹا کرنیٹی جیٹی پل جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے سنی تحریک کے کارکنان کو آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔

کارکنوں نے ٹاور پر اسرائیلی پتلا نظر آتش کیا اور کارکنان کی نعرے بازی کی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے کارکنان نے اپنے قائدین کے ساتھ ٹاور پر دھرنا دے دیا ہے، سنی تحریک رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہہمیں امریکی قونصل خانے کی اجازت دی جائے۔

پولیس کے مطابق ایس ایس پی سٹی اور سنی تحریک کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

Similar Posts