بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی جیولوجیکل سروسے (یو ایس جی سی) کے مطابق ڈھاکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.3 تھی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
میانمار میں ہولناک زلزلہ کیوں آیا؟ سائنس دانوں کے سنسنی خیز انکشافات!
سوات میں ایک اور زلزلہ، پاکستان میں پے در پے زلزلوں سے عوام میں خوف و ہراس
غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
بنگلا دیش محکمہ موسمیات (بی ایم ڈی) نے بھی ایک پیغام میں اس معاملے کی تصدیق کی ہے جس میں بتایا گیا کہ زلزلے کا مرکز بی ایم ڈی سیسمک سینٹر، آگارگاؤں، ڈھاکا سے 105 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔