حکام کے مطابق ملزمان وقاص علی اور سعدی احمد نے خود کو ایس ایس پی راولپنڈی سہیل ظاہر کر کے شہری کو واٹس ایپ کے ذریعے گمراہ کن معلومات دے کر 1 لاکھ 25 ہزار روپے کا فراڈ کیا۔
انکوائری کی گئی تو ملزمان پر الزامات ثابت ہوئے جس پر انھیں گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کی دفعات سمیت فراڈ و دھوکا دہی کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سب انسپکٹر فہد الطاف کی سربراہی میں ٹیم تفتیش میں مصروف ہے۔
دوسرے واقعے میں این سی سی آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم محمد اویس کو گرفتار کر لیا۔
ملزم پر الزام تھا کہ اس نے خاتون اور اس کی والدہ کی نازیبا تصاویر وائرل کیں اور واٹس ایپ گروپس میں غلیظ کیپشنز کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جبکہ خاندان کے افراد کو واٹس ایپ گروپس میں شامل کر کے ذہنی اذیت دی گئی۔
انکوائری مکمل کرکے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،
سب انسپکٹر شہروز ریاض کی سربراہی میں تفتیش جاری ہے جس میں انکشافات کی توقع ہے۔