بھارتی میڈیا کے مطابق، اس سال چھ فلمیں ایسی ریلیز ہوں گی جن پر مجموعی طور پر تقریباً دو ہزار 80 کروڑ بھارتی روپے کا بجٹ خرچ کیا گیا ہے۔
فہرست میں پہلے نمبر پر ’رامائن‘ ہے، جس میں رنبیر کپور ہندو مذہب کے بھگوان رام کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری نتیش تیواری کر رہے ہیں، جو اس سے قبل سپرہٹ فلم ’دنگل‘ کی کامیابی کے لیے مشہور ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ صرف پہلے حصے پر ہی 900 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ پوری سیریز کا بجٹ تقریباً چار ہزار کروڑ روپے ہے۔ فلم ’رامائن‘ دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
View this post on Instagram
دوسرے نمبر پر ہے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘، جس کا بجٹ تقریباً 300 کروڑ روپے ہے۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ ہدایت کاری کا کام سدھارتھ آنند انجام دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ’دھورندھر ٹو‘، جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں برس 19 مارچ کو ریلیز ہوگی اور اس پر تقریباً 250 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
View this post on Instagram
چوتھے نمبر پر شامل ہے ’بارڈر ٹو‘، جس میں سنی دیول، ورون دھون اور دلجیت دوسانجھ مختلف اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم رواں ماہ 23 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اور اس پر تقریباً 230 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
View this post on Instagram
پانچویں نمبر پر دو فلمیں شامل ہیں۔ ایک طرف سلمان خان کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ اور دوسری طرف رنبیر کپور، وکی کوشل اور عالیہ بھٹ کی فلم ’لو اینڈ وار‘۔ رپورٹ کے مطابق دونوں فلموں کا بجٹ 200 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔
View this post on Instagram
2026 میں یہ فلمیں نہ صرف بڑے بجٹ بلکہ اسٹار کاسٹ اور مہنگے پروڈکشن کی وجہ سے بھی بالی ووڈ میں سنسنی پیدا کریں گی اور شائقین کے لیے سینما گھروں میں دلچسپی کی نئی لہر لے کر آئیں گی۔