حافظ آباد کے نواحی گاؤں میاں موسیٰ میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پھول توڑنے کی معمولی سی بات پر بااثر چوہدری نے فائرنگ کرکے ایک غریب دیہاتی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتول نوجوان فدا خالد نے بااثر زمیندار زین شاہ کے ڈیرے سے صرف دو پھول توڑ لیے تھے، جس پر زین شاہ اور اس کے ساتھیوں نے طیش میں آ کر گولیاں برسا دیں۔ شدید زخمی فدا خالد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق
مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فدا بے قصور تھا اور غربت کے باوجود ہمیشہ عزت سے جیتا رہا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
پولیس نے فدا خالد کے قتل کا مقدمہ زین شاہ سمیت چھ ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
بلوچستان: پنجگور میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 3 افراد جاں بحق
علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور مقتول کے خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔