انڈر 19 سہ ملکی سیریز فائنل: پاکستان کی شاندار بولنگ، زمبابوے 158 رنز پر ڈھیر

0 minutes, 17 seconds Read
انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت زمبابوے کی ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہرارے میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

عمر زیب نے ابتداء میں ہی زمبابوے کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا اور صرف 15 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔

Umar Zaib Afridi rattles the Zimbabwe U19 top order in the tri-series final🔥

The right-arm pacer from Swabi idolises Pat Cummins and has shown the ability to swing the ball both ways. Impressive since his Pakistan U19 debut last year, he looks a talent to watch out for.✨ pic.twitter.com/0pG1klquHb
— Pavilion Post (@CricinsightsX) January 6, 2026

مائیکل بلگناٹ (60) اور ٹٹنڈا چیموگورو (28 ناٹ آؤٹ) نے کچھ مزاحمت دکھاتے ہوئے ٹیم کا اسکور 158 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4، عبدالسبحان نے 2 جبکہ محمد صیام، دانیال علی خان اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف ملا ہے۔

Similar Posts