پی آئی اے کا اسلام آباد سے بھی لندن کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان 

پی آئی اے نے برطانوی آپریشن میں اضافہ کرتے ہوئے اسلام آباد سے لندن کی پروازیں بھی شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔

پروازیں 6 سال کے طویل وقفے کے بعد شروع کی جا رہی ہیں۔ لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازوں آپریٹ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے شروع کیا تھا، جس کا افتتاح وزیر دفاع خواجہ آصف نے کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی جیت لی تھی۔ گروپ نے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی لگا کر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن خریدی۔

Similar Posts