شاہین شاہ بی بی ایل میں انجری کا شکار، پی سی بی کا وطن واپس بلانے کا فیصلہ

بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی برسبین ہیٹ نے تصدیق کردی ہے۔

برسبین ہیٹ نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

Shaheen Shah Afridi (knee) commenced rehab and will be further reviewed upon the team’s return from Adelaide. Tom Alsop (knee) resumed training yesterday and will be reviewed again on 1 January. Nathan McSweeney (ankle) resumed training including batting and running; has traveled… pic.twitter.com/2zzIi98FUi
— Brisbane Heat (@HeatBBL) December 30, 2025

تاہم دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اسٹار پیسر کی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ممکنہ طور پر بدھ کو وطن واپس آجائیں گے۔ ان کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔

Similar Posts