پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس باندھی ریلوے اسٹیشن پر حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرین کو آپس میں جوڑنے والے کلپنگ کھل گئے جس کے باعث ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

ٹرین کے دو حصوں میں تقسیم ہونے پر مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

https://www.facebook.com/share/r/1BpwGDEsZf/

اسٹیشن ماسٹر شہزاد عمرانی کے مطابق ٹرین میں معمولی خرابی ہوئی ہے، پریشر پائپ نکل جانے سے ٹرین میں خرابی ہوئی۔

ریلوے انتظامیہ اور عملہ مرمتی کام میں مصروف ہے، کچھ دیر میں ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کر دیا جائے گا۔

Similar Posts