نیپرا کی کے-الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیوں کی حفاظتی کارکردگی رپورٹ جاری

0 minutes, 0 seconds Read
نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیوں کی حفاظتی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حیسکو، کیسکو اور لیسکو کی کارکردگی خراب قرار دی گئی ہے۔

نیپرا کی مالی سال 24-2025 کی جاری کردہ حفاظتی کارکردگی رپورٹ کے مطابق بجلی کے تقسیم کار اداروں میں حفاظتی نکتہ نظر سے سب سے بہترین کارکردگی کے-الیکٹرک کی قرار پائی، جس کے بعد میپکو اور فیسکو کا نمبر رہا۔

نیپرا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقسیم کار اداروں میں سب سے خراب کارکردگی حیسکو، کیسکو اور لیسکو کی قرار پائی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنریشن اور ترسیلی نظام سے منسلک اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور رپورٹ کا مقصد پچھلے برسوں کے مقابلے میں کمپنیوں کی موجودہ کارکردگی کو بینچ مارک کرنا ہے تاکہ مسلسل بہتری کو فروغ دیا جا سکے۔

Similar Posts