صوابی کے ڈی پی او آفس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک نوجوان پولیس فورس کے خلاف غیر اخلاقی، ہتک آمیز اور نفرت انگیز زبان استعمال کر رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈی ایس پی سرکل رزڑ حسن خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ پرمولی گوہر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حسین سکنہ غلاماں کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے شریک ساتھی کیمرہ مین کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او صوابی ضیا الدین احمد نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر جو قانون کی آڑ میں ریاستی اداروں کی تضحیک کریں گے، ان کے خلاف بلا امتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔