بنگلہ دیش نے بی پی ایل سے بھارتی پریزنٹر کو ہٹا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس سال کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل ) سے بھارتی پریزنٹر ردھیما پاٹھک کو ہٹا دیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بنگلہ دیش نے اپنے ملک میں20 ورلڈ کپ کے موقع پر بھارت میں ہونے والی آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی۔

بھارتی خبررساں ایجنسی اے این ائی کے مطابق ردھیما پاٹھک اس سال بی پی ایل کی ہوسٹ کے طور پر حصہ لینے والی تھیں، لیکن وہ بنگلہ دیش پہنچنے سے پہلے ہی پریزنٹیشن ٹیم سے ہٹا دی گئی ہیں۔ ان کی جگہ پاکستان کی زینب عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو پہلے ہی بنگلہ دیش پہنچ چکی ہیں۔

اس کے علاوہ کمنٹری پینل میں پاکستانی کمنٹیٹر وقار یونس اور رمیز راجہ شامل ہیں، جبکہ ڈیرن گف بھی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہیں۔

5 جنوری کو بنگلہ دیش حکومت نے آئی پی ایل 2026 کے میچز کی نشریات معطل کر دی تھیں۔ یہ فیصلہ بی سی سی آئی کی جانب سے کے کے ار کو ہدایت دینے کے بعد آیا، جس میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان الرحمن کو اپنی ٹیم سے خارج کیا جائے۔

اس کے بعد بنگلہ دیش نے آئی سی سی کو خط لکھ کر اپنے ٹی20 ورلڈ کپ میچز کی بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست کی اور آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی گئی۔

Similar Posts