ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے (NCCIA) وقار الدین سید کی معطلی کے احکامات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے وقارالدین سید کو سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت ابتدائی طور پر 120 دن کیلئے معطل کیا گیا ہے۔
وقار الدین سید 28 اکتوبر 2025 کو ڈی جی این سی سی آئی اے کے عہدے سے ہٹائے گئے تھے جس کے بعد وقار الدین سید اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔
حکومت پاکستان نے 3 مئی 2024 کو ملک کے اندر سائبر جرائم کی تحقیقات کے لئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم کی تھی جس نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کی جگہ لی اور جسے سائبر کرائم کی روک تھام کی بین لاقوامی سطح کی تربیت فراہم کی گئی۔