تفصیلات کے مطابق ڈی اے کریک کلب پر جاری2لاکھ 43ہزار5سو ڈالرز کی انعامی رقم والے ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ میں سابق عالمی چیمپین قمر زمان کے پوتے نور زمان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر 15 اور سیڈ 8 مصر کے فیرس ڈیوسکی کو 60 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں 2-3 سے زیر کرلیا۔
پہلے دونوں گیمز ہارنے کے بعد نور زمان نے اگلے تینوں گیمز میں کامیابی پاکر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا،سابق قومی چیمپین ناصر اقبال کو عالمی رینکنگ میں 11 ویں پوزیشن کے حامل ورلڈ جونیئر چیمپین مصر کے محمد ذکریا نے 1-3 سے ٹھکانےلگا دیا،یہ مقابلہ53 منٹ تک جاری رہا، عالمی نمبر 47 محمد اشعب عرفان کو ٹاپ سیڈ و عالمی نمبر4 مصر کےکریم الجواد نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے دی۔
عالمی نمبر 41 ہانگ کانگ کے الیکس لیونے سیڈ3 و عالمی نمبر6 یوسف ابراہیم کو 2-3 ہرا کر اپ سیٹ کیا،سیڈ2وعالمی نمبر 7مروان الشوربے(مصر) نے عالمی نمبر 64 توفیق میخائل(فرانس)،سیڈ4 و عالمی نمبر9 محمد الشورباگے(مصر) نےہموطن عالمی نمبر49 کریم الحمامے،سیڈ6 وعالمی نمبر14 آل ابوالعنین(مصر) نے ہموطن عالمی نمبر 35 یحییٰ النواسنے،سیڈ7 وعالمی نمبر17 ایان یونگ(ملائشیا) نے عالمی نمبر34ایکرپجاریز(اسپین) کو ہرا کرکوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔
ویمن ایونٹ میں ٹاپ سیڈ و عالمی نمبر 3امینہ عرفی(مصر) نے ہموطن عالمی نمبر 51حیا علی،سیڈ 2 و عالمی نمبر7سیوا سانگری مبینہم (ملائشیا) نے عالمی نمبر48نادین شاہین(مصر)،سیڈ3و عالمی نمبر 9فیروز ابوالخیر(مصر ) نے عالمی نمبر 34سن یوک جان(ہانگ کانگ)،سیڈ4و عالمی نمبر 13نادا عباس(مصر) نے ہموطن عالمی نمبر 35مریم میٹوالے، سیڈ5و عالمی نمبر 15 فریدہ محمد(مصر) نے ہموطن عالمی نمبر46 امینہ الریحانے،سیڈ6و عالمی نمبر24 آئرہ اذمان(ملائشیا) نے عالمی نمبر 41نور ابوالمکرم(مصر)،سیڈ7 و عالمی نمبر 30 لوسی ٹرمیل(انگلینڈ) نےہموطن عالمی نمبر 42ٹوری ملک اور سیڈ8 و عالمی نمبر 33 عائفہ اذمان(ملائیشیا) نے عالمی نمبر43 نادین گیرس(مصر) کو ہرا دیا۔