گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کے خلاف شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ سری لنکا کے خلاف کامیابی قومی ٹیم کی محنت، جذبے اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹیم کے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم آئندہ میچز میں بھی اسی جذبے اور کارکردگی کو برقرار رکھے گی۔