سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
The Ashes belong to Australia!
Steve Smith and Pat Cummins lift the trophy after a 4-1 series win 🏆 pic.twitter.com/vPNrF6KAHF
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 8, 2026
مارنس لبوشین 37، جیک ویدرالڈ 34، ٹریوس ہیڈ، کپتان اسٹیو اسمتھ 12 اور اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے عثمان خواجہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Thanks, Uzzy ❤️ #Ashes pic.twitter.com/h9HPM4arJy
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 8, 2026
کیمرون گرین 22 اور وننگ شاٹ کھیلنے والے ایلکس کیری 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
Alex Carey scores the winning runs as Australia claims a 4-1 series win.#Ashes | #PlayoftheDay | @nrmainsurance pic.twitter.com/SfFwXWibrn
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 8, 2026
انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 3 اور ول جیکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پانچویں روز 302 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو 40 رنز کے اضافے کے بعد 342 رنز پر آل ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
کیریئر کی پہلی سنچری بنانے والے جیکب بیتھل 154 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ اور ہیری بروک 42، 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بیو ویبسٹر اور مچل اسٹارک نے 3، 3 اسکاٹ بولینڈ نے 2 اور مائیکل نیسر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مچل اسٹارک کو سیریز میں 31 وکٹیں حاصل کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Mitch Starc wins the Compton–Miller Medal after being judged as the Player of the Series 👏#Ashes pic.twitter.com/0Ejj5ZeEQ5
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 8, 2026
واضح رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جو روٹ کی 160 رنز کی اننگز کی بدولت 384 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کے مائیکل نیسر نے 4، مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے 2، 2 جبکہ کیمرون گرین اور مارنس لبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں آسٹریلیا نے 567 رنز بناکر 183 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ ٹریوس ہیڈ 163 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تھے۔ یہ ان کی رواں ایشیز سیریز میں تیسری سنچری تھی۔
مارنس لبوشین 48، کیمرون گرین 37، مائیکل نیسر 24، جیک ویدرالڈ 21، عثمان خواجہ 17 اور ایلکس کیری 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بیو ویبسٹر 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور جوش ٹنگ نے 3، 3، بین اسٹوکس نے 2 جبکہ جیکب بیتھل اور ول جیکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Congratulations to our Australian Men’s Cricket Team on securing the NRMA Insurance Ashes series 4-1 🇦🇺#Ashes pic.twitter.com/0VWis6gA5P
— Cricket Australia (@CricketAus) January 8, 2026