گزشتہ روز ایک انٹرویو میں ٹریوس کیلسی نے کہا کہ طویل اور کامیاب کیریئر کے بعد فٹبال سے رخصت ہونا آسان فیصلہ نہیں ہے۔
ان کے مطابق وہ کچھ عرصے کے لیے عام زندگی گزارنا چاہتے ہیں تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ مستقبل میں فٹبال کے حوالے سے کیا کرنا ہے۔
کیلسی نے بتایا کہ وہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ایگزٹ میٹنگز بھی کر چکے ہیں اور اس وقت ان کا مؤقف سب کو معلوم ہے۔
لاس ویگاس ریڈرز کے خلاف 4 جنوری 2026 کو ہونے والے میچ میں شکست کے بعد چیفس کا سیزن اختتام پذیر ہوا، جس کے ساتھ ہی کیلسی کے مستقبل پر سوالات مزید بڑھ گئے ہیں۔
اگرچہ انہوں نے اس پورے انٹرویو میں اپنی شادی کے بارے میں خود کچھ نہیں کہا، تاہم مختلف ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ اور ٹیلر سوئفٹ 13 جون 2026 کو رہوڈز آئی لینڈ کے اوشن ہاؤس میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹریوس کیلسی اور ٹیلر سوئفٹ نے 26 اگست 2025 کو اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
View this post on Instagram