رواں مون سون سیزن کے دوران پنجاب بھر میں ہونے والی شدید بارشوں نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چکوال میں ہوئی جہاں 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
راولپنڈی میں 230 ملی میٹر جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
اسی طرح گوالمنڈی میں 150 ملی میٹر اور نیو کٹاریاں میں 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ مری میں 41 ملی میٹر بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔
دیگر علاقوں میں بارش کا تفصیلی احوال کچھ یوں ہے:
- حافظ آباد: 44 ملی میٹر
- کوٹلی: 57 ملی میٹر
- راولا کوٹ: 48 ملی میٹر
- کاکول: 36 ملی میٹر
- پٹن: 26 ملی میٹر
- بالاکوٹ: 24 ملی میٹر
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران بھی مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔