کینیڈین کومک بُک نے ٹرمپ کو ’سپر ولن‘ کا روپ دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

کینیڈا کی کومک بک (مزاحیہ کتاب) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سپر ولن کے طور پر ظاہر کیا ہے۔

ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے قبل ہی کینیڈا اور امریکہ کے درمیان تنازع شروع ہوگیا تھا، امریکی صدر کی جانب سے کینیڈا کی پالیسیوں پر تنقید کی گئی ساتھ ہی حالیہ ٹیرف معاملے پر بھی کینیڈا کو امریکہ نے نشانہ بنایا۔

اس سے قبل ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کا بھی اعلان کیا جس پر سابق کینیڈین وزیر اعظم کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس سب کے بعد کینیڈا نے ایک کومک بک متعارف جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سپر ولن دکھایا گیا جن کا مقابلہ کرنے کینیڈا کے سپر ہیرو کیپٹن کینکن (Captain Canuck) آپہنچے۔

کینیڈا کے سپر ہیرو کیپٹن کینکن کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک کومک بک کے سرورق (Cover) میں دکھایا گیا ہے کیپٹن کینک ٹرمپ اور ایلون مسک دونوں سے ہاتھا پائی کر رہے ہیں، ساتھ ہی ان دونوں کو اٹھا کر پھینکنے اور کالر سے گھسیٹتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

یہ کومک بک دراصل کینیڈا اور امریکہ کے درمیان موجودہ تناؤ کی طرف اشارہ ہے، کیپٹن کینک کینیڈا کی آزادی اور خودمختاری کی علامت سجھے جاتے ہیں۔ کومک میں ٹرمپ کو ایک سپر ولن اور مسک کو ان کے وفادار ساتھی کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو ٹرمپ کی صدارت میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

مزاحیہ کتاب کے کردار کو مشترکہ طور پر تخلیق کرنے والے لکھاری 74 سالہ رچرڈ کاملی نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ کینیڈین اب کیپٹن کینک کو آزادی کی علامت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Similar Posts