سنجیدہ اور سیاسی ڈائیلاگ میں واحد رکاوٹ بانی پی ٹی آئی ہیں، وزیر مملکت

0 minutes, 0 seconds Read
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ بات چیت  نہ  ہونے  اور سنجیدہ سیاسی ڈائیلاگ میں واحد رکاوٹ صرف اور صرف بانی  پی ٹی آئی ہیں، حکومت کا اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے کوئی لینا دینا نہیں بلکہ طریقہ کار کے تحت اس کام کو ایاز صادق نے سرانجام دینا ہے۔ 

زیر مملکت اور رہنما مسلم لیگ ن  بلال اظہر  کیانی نے پروگرام  سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ بات چیت نہ ہونے  کی واحد وجہ بانی پی ٹی آئی  اور وہ ہی سنجیدہ سیاسی ڈائیلاگ میں رکاوٹ صرف اور صرف بانی  پی ٹی آئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ جس کو اپنا لیڈر کہتے ہیں وہ بالکل الگ بات کر رہا ہے جو کہ تصادم کا راستہ ہے اور دوسری طرف دیگر ممبران مذاکرات کی بات کر رہے ہوں ۔ بانی پی ٹی آئی  تو یہ کہتے ہیں کہ این ڈی  یو کی ورکشاپ  میں بھی جو پی ٹی آئی کے لوگ جائیں  تو یہ شرمناک بات ہے۔

بلال اظہر  کیانی نے کہا کہ ایسے معاملہ نہیں چلے گا اور نہ بات چیت ہوسکے گی، مذاکراتی  عمل میں رکاوٹ صرف اور صرف عمران خان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی لائن کیا ہے یہ دیکھنے کے لیے بانی کا ایکس اکاونٹ دیکھیں ، وہ کس طرح کی باتیں کرتے ہیں ؟ وہ صرف آگ  اور زہر اگلتے ہیں، آج تک ان کے منہ سے نہیں نکلا کہ  میں  سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں،  سیاسی بات چیت  میں رکاوٹ  صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جب مذاکرات کی بات ہوئی تو اپنی ٹیم کو انہوں نے پیچھے ہٹا لیا تھا، پی ٹی آئی ہی مذاکرات سے پیچھے ہٹتی آئی ہے۔

بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس حملے، پہلگام واقعے کے بعد پی ٹی آئی کو ایوان میں اکٹھے  بیٹھنے کی دعوت دی گئی تھی  لیکن پی ٹی آئی نہیں آئی۔ وزیر اعظم نے حالیہ دنوں میں سی ایم کے پی کو دعوت دی لیکن وہ نہیں آئے،  دہشت گردی کیخلاف جنگ کیخلاف جانے کا بیانہ  پی ٹی آئی پر ہے ۔ ریاست نے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنے  اور پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ  بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

وزیر مملکت  نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں ایپکس کمیٹی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آ کر اپنی ذمہ داری ادا کریں،  پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور سینیٹ اور  قائمہ کمیٹیوں میں  میں آ کر اپنا کردار ادا کرے، دہشت گردی ، معیشت اور دیگر اہم ایشوز پر اپنا  کردار  ادا کریں، جب  کوئی کام نہ کرنا ہو تو اس   10 بہانے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی  آئی کے پاس جعفر ایکسپریس ، پہلگام واقعے کے بعد  بریفنگ میں نہ آنے کا بھی بہانہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر جب چاہتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی ان کو وقت دیتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اہم  قومی معاملات میں پی ٹی آئی اپنا کردار ادا  کرے، یہ اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہے ہیں۔  

ایک سوال کا جواب  دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا اپوزیشن لیڈر تعیناتی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، وہ قومی اسمبلی کے رولز اینڈ پروسیجر کے مطابق   اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق نے  پراسس آگے  چلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی جانب سے جنگ کا حصہ بننے کی بجائے روڑے اٹکانے اور ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی سے  متعلق ابہام پیدا  کیا جاتا ہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ کے  پی حکومت کے ترجمان کا بیان  دیکھیں، پچھلے  اور موجودہ  وزیر اعلیٰ  کے پی  دہشت گردی پر یہی  موقف رکھتے  تھے، ان کا سارا زور صرف ایک شخص  کی رہائی پر ہی ہے۔ پی ٹی آئی  کو چاہیے کہ اگلی میٹنگ ہو تو  شرکت کرے تاکہ  دہشت گردی کیخلاف  سنجیدہ کوشش کی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سہیل آفریدی نظر آئیں کہ وہ دہشت گردی کیخلاف اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں  اپنا کردار ادا کریں،  کے پی  دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہو مگر ابھی وزیراعلیٰ کا سار فوکس  روڑے اٹکانا  ہے کیونکہ اسی میں ان کے سیاسی مقاصد ہیں۔ 
 

Similar Posts