کراچی میں رواں موسم سرما کی سرد ترین رات ریکارڈ، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا

0 minutes, 0 seconds Read
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کے اثرات شہر قائد پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں جس کے سبب درجہ حرارت میں واضح کمی آگئی۔

بلوچستان سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے سبب کراچی میں رواں موسم سرما کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح 10 بجے تک درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے، شمال مشرقی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد و خشک ہوا چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے سبب درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جانے کی پیش گوئی کی تھی۔

Similar Posts