راولپنڈی، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی 62 سالہ شہری دم توڑ گیا

0 minutes, 0 seconds Read
پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 62 سالہ شہری اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس اہلکارعدیل نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کیا تھا اور دیار خان کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ افسوس ناک واقعہ تھانہ آر اے بازار کی حدود ٹینچ بھاٹہ میں پیش آیا تھا اور فائرنگ کا یہ واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکار تاحال فرار ہے اور گرفتار نہیں ہوا تاہم ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Similar Posts