کراچی ایف بی ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

ایف بی انڈسٹریل ایریا بلاک 21 میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ تولیہ بنانے والی فیکٹری میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔

فائر افیسر معراج کا کہنا ہے کہ آگ تولیہ فیکٹری کے فرسٹ فلور پر لگی جس پورشن میں آگ لگی وہاں بڑی مقدار میں دھاگہ اور تولیہ اسٹور کیا جاتا ہے۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں اور چار واٹر ٹینکر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو اور فائر فائٹنگ عملہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ علاقے میں حفاظتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

 

Similar Posts