میں گودھرا اور سیکٹر 11 جی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں کاشف عرف راکھا، محمد الیاس، امیر حمزہ اور یاسین عرف ڈاڈا شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 30 بور اور نائن ایم ایم پسٹل، میگزین، ایمونیشن اور نقدی برآمد کی گئی۔
راکھا ڈکیت گروہ نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں ڈکیتی اور موبائل چھیننے میں ملوث رہا ہے جبکہ ملزم محمد الیاس عادی مجرم، 2024 میں غیرقانونی اسلحہ کیس میں جیل جا چکا ہے۔
ملزمان ایک منظم اسٹریٹ کرائم گینگ کے کارندے ہیں۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
گرفتار ملزمان کو اسلحہ و ایمونیشن سمیت مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا مددگار واٹس ایپ پر دیں۔