مرحوم ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کی خالی نشست پر پی پی 167 لاہور میں بلا مقابلہ انتخاب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کی خالی نشست پر پی پی 167 لاہور میں بلا مقابلہ انتخاب کیا گیا جس میں ن لیگ کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
پی پی 167 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر محمد عمر مقبول کی جانب سے فارم 34 جاری کیا گیا۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انتخاب بلا مقابلہ مکمل کیا گیا