تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مائی کلاچی روڈ کے قریب اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 38 سالہ کاشف علی ولد محمد اقبال کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ اندھی گولی لگنے کا نتیجہ ہے۔ پولیس جانب سے شواہد جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر گلشن معمار گیٹ نمبر 2 زم زم ٹاور کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 45 سالہ شہزاد ولد مہرم زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا ولایت شاہ کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم زخمی پہلے ہی جناح اسپتال منتقل ہوچکا تھا۔
پولیس کے مطابق، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ملیر بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم نیشنل فوڈ کمپنی کے قریب فائرنگ سے 27 سالہ میر علی ولد اللہ یار زخمی ہوگیا، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
شریف آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 1 مکان نمبر وی 34 میں فائرنگ کے واقعے میں 30 سالہ مہرین سید دختر اظہار زخمی ہوگئیں، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آیا۔ اسی طرح محمود آباد کے علاقے اختر کالونی سیکٹر ای گلی نمبر 7 میں اندھی گولی لگنے سے 25 ز سالہ طالب حسین ولد پیر بخش زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔