راولپنڈی؛ بیٹوں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے ماں جاں بحق

تھانہ مندرہ کی علاقے ہرنال میں بیٹوں کے مابین جھگڑے کے دوران چھوٹے بیٹے کو بچاتے ہوئے ماں بڑے بیٹے کی چلائی گئی گولی لگنے سے دم توڑ گی۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عمران موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 32 سالہ عمران نے لڑائی جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی پر پستول تان لیا تھا، ماں بچانے آئی تو بیٹے کی چلائی گئی گولی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

Similar Posts