مائیکروسافٹ کا پھر ہزاروں ملازمین کی برطرفی کا اعلان، وجہ بھی سامنے آگئی

0 minutes, 0 seconds Read

مائیکروسافٹ کمپنی نے پھر ہزاروں ملازمین کی برطرف کرنے کا اعلان کر دیا جس کی بڑی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے رواں سال کی دوسری بڑی برطرفی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے بدھ کے روز ملازمین کو برطرفی کے نوٹس بھیجنے شروع کیے۔

کمپنی کی جانب سے برطرف کیے جانے والے ملازمین کی تعداد تو نہیں بتائی گئی لیکن اطلاعات کے مطابق یہ گزشتہ سال کی افرادی قوت کا 4 فیصد سے کم ہوگا۔ جون 2023 تک مائیکروسافٹ کے پاس 228,000 کل وقتی ملازمین تھے، جس کا مطلب ہے کہ حالیہ برطرفیوں سے تقریباً 9 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔

کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہم ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو کمپنی اور ٹیموں کو تیزی سے بدلتی ہوئیی مارکیٹ میں کامیابی کے لیے بہتر طور پر تیار کریں۔

مائیکروسافٹ کیلئے اے آئی سسٹم بنانے والے انجینئرز کو کمپنی نے ہی نوکری سے نکال دیا

مائیکروسافٹ نے تصدیق کی کہ یہ برطرفیاں دنیا بھر میں کئی ٹیموں کو متاثر کریں گی، جن میں اس کا سیلز ڈویژن اور ایکس باکس ویڈیو گیم بزنس بھی شامل ہیں۔

مئی 2025 میں مائیکروسافٹ نے تقریباً 6 ہزار ملازمین کو برطرف کیا تھا، جو کہ اس وقت کمپنی کی کل افرادی قوت کا تقریباً 3 فیصد تھا۔ یہ پچھلے دو سال کی سب سے بڑی برطرفی تھی، جو مصنوعی ذہانت (AI) میں بھاری سرمایہ کاری کے بعد کی گئی۔

گوگل نے سینکڑوں بزنس ملازمین کو فارغ کر دیا

کمپنی کے سی ای او ستیہ نڈیلا پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ مائیکروسافٹ کا تقریباً 20 سے 30 فیصد سافٹ ویئر کوڈ اب AI کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ نے 2023ء میں بھی 10 ہزار ملازمین کو برطرف کیا تھا۔

Similar Posts