لنڈی کوتل میں گیس لیکج کے باعث دم گھنٹے سے ایک شخص جاں بحق، 4افراد بے ہوش

لنڈی کوتل کے علاقے طالب خیل میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد بے ہوش ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والوں میں خواتین و بچوں سمیت 5 افراد شامل ہیں جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے کی گئی۔

بے ہوش ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال لنڈی کوتل جبکہ دو بے ہوش بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا۔

Similar Posts