دنیا کے سب سے محفوظ موبائل فونز جو ملکوں کے سربراہ استعمال کرتے ہیں

0 minutes, 7 seconds Read

آج کے ڈیجیٹل دور میں ذاتی ڈیٹا کو محفوظ رکھنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ چاہے آپ عام فرد ہوں یا کوئی خفیہ ایجنٹ، سرکاری افسر، یا اعلیٰ شخصیت، آپ کو ایسا اسمارٹ فون چاہیے جو مضبوط حفاظتی خصوصیات فراہم کرے۔ ایسے فونز خاص طور پر ڈیٹا کو خفیہ اور محفوظ رکھنے کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔

آئیے دنیا کے 6 سب سے محفوظ فونز پر نظر ڈالتے ہیں ملکوں کے سربراہ کے زیر استعمال ہوتا ہے۔

1- بلیک فون 2 (Blackphone 2)

یہ فون ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو اپنی پرائیویسی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ یہ Silent OS پر چلتا ہے جو اینڈرائیڈ پر مبنی ہے مگر اس میں ٹریکنگ اور ڈیٹا شیئرنگ کی تمام خصوصیات ہٹا دی گئی ہیں۔ اس فون میں انکرپٹڈ کالز، محفوظ پیغام رسانی، اور سیف براؤزنگ کے فیچرز موجود ہیں جو انہیں نگرانی سے بچاتے ہیں۔

نوکیا کا ’ٹرانسپیرنٹ‘ فون، ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیوز کی حقیقت کیا؟

2- بوئنگ بلیک (Boeing Black)

بوئنگ نے یہ فون خاص طور پر فوجی اور سرکاری استعمال کے لیے تیار کیا ہے۔ اس کا سب سے منفرد فیچر یہ ہے کہ اگر کوئی اسے چھیڑنے کی کوشش کرے تو فون خود کو تباہ کر دیتا ہے تاکہ خفیہ ڈیٹا کسی کے ہاتھ نہ لگ سکے ۔ یہ ہیکرز سے حساس معلومات کو مکمل طور پر محفوظ رکھتا ہے۔

3- سرین لیبز فنی (Sirin Labs Finney)

یہ فون بلاک چین ٹیکنالوجی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں سائبر سیکیورٹی کی کئی تہیں موجود ہیں اور کرپٹو کرنسی کے لیے کولڈ اسٹوریج والیٹ بھی شامل ہے۔ پرائیویٹ کمیونیکیشن کے آلات بھی اس میں دستیاب ہیں۔ کرپٹو سے وابستہ افراد اور اعلیٰ سطح کے پیشہ ور اس فون کو پسند کرتے ہیں۔

10 وہ نشانیاں جو بتاتی ہیں کہ اب اسمارٹ فون کو الوداع کہنے کا وقت آگیا

4- پیورزم لِبرم 5 (Purism Librem 5)

یہ فون لینکس (Linux) پر مبنی ہے اور صارف کو مکمل پرائیویسی کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ اس میں خاص ہارڈویئر سوئچز ہوتے ہیں جن کے ذریعے آپ کیمرہ، مائیکروفون یا وائی فائی کو جب چاہیں بند کر سکتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو اپنی پرائیویسی کے حوالے سے بہت محتاط ہیں۔

5- ایپل آئی فون (iOS 17 اور اس سے اوپر)

آئی فونز پہلے ہی بہت مشہور ہیں، لیکن یہ انتہائی محفوظ بھی ہیں۔ Secure Enclave اور end-to-end encryption جیسی خصوصیات کے باعث سرکاری ایجنسیاں بھی ان پر اعتماد کرتی ہیں۔ یہ فون استعمال میں آسان مگر استعمال کرنا بہت مشکل ہیں۔

بغیر کسی ڈش موبائل فون سے اسٹارلنک کا سٹیلائیٹ انٹرنیٹ استعمال کرنا ممکن ہوگیا

6- گرافین OS گوگل پکسل فونز پر

بعض ماہرین گوگل پکسل فونز پر ایک خاص سسٹم GrapheneOS انسٹال کرتے ہیں۔ یہ اوپن سورس ہے اور روایتی اینڈرائیڈ سے کہیں زیادہ پرائیویسی اور سیکیورٹی فراہم کرتا ہے۔

ان فونز کے ذریعے ذاتی معلومات محفوظ رکھی جاسکتی ہے اور ڈیجیٹل دنیا میں اپنی حفاظت کو یقینی بنایا سکتا ہے۔

Similar Posts