بین الاقوامی فیکٹ چیکنگ اداروں کے مطابق وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا پارلیمنٹ کا منظر حقیقی ضرور ہے، تاہم اسے امریکی صدر کے حالیہ بیان کے ساتھ جوڑ کر غلط تاثر دیا گیا۔
ویڈیو میں شامل آڈیو صدر ٹرمپ کی 4 مارچ 2025 کو امریکی کانگریس سے خطاب کی ہے، جس میں انہوں نے گرین لینڈ کو امریکا کے لیے قومی اور عالمی سلامتی کے تناظر میں اہم قرار دیا تھا۔
تحقیق کے مطابق ڈینش پارلیمنٹ کی ہنسی والی ویڈیو اکتوبر 2019 کی ہے، جب وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن ایک اجلاس کے دوران سرکس کے چار ہاتھیوں کو بچانے کے حکومتی اقدام پر گفتگو کر رہی تھیں۔ ہاتھیوں کے نام لیتے ہوئے ایک نام پر انہیں ہنسی آگئی، جس پر پورا ایوان قہقہوں میں بدل گیا۔
وائرل ویڈیو دراصل اسی پرانے فوٹیج کو حالیہ آڈیو کے ساتھ ایڈٹ کرکے بنایا گیا تھا۔ بعد ازاں ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ نے اعتراف کیا کہ یہ مواد طنز اور مزاح کے طور پر تیار کیا گیا تھا، تاہم بہت سے صارفین نے اسے حقیقت سمجھ لیا۔
https://www.facebook.com/reel/1372153804690357/
واضح رہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا خودمختار علاقہ ہے اور وہاں کی قیادت اور عوام ماضی میں بھی امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو خریدنے کے تصور کو مسترد کر چکے ہیں۔
حالیہ دنوں میں وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے واضح طور پر کہا کہ کسی ملک کو دوسرے ملک کے علاقے پر قبضہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔