خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ ہری پور کے علوے خالو غازی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جب کہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔