الیکشن کمیشن پر عوام کا اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے، ندیم افضل چن

0 minutes, 0 seconds Read

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے آج نیوز کے پروگرام “ نیوز انسائیٹ وِد عامر ضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کردار عوام کی نظر میں ٹھیک نہیں ہے، عوام کا الیکشن سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کا نہ پاشا ہے نہ فیض ہے، جو عوام ہمیں حکومتی اتحادی ہونے پر ووٹ نہیں دے رہی، وہ نون لیگ کو ووٹ کیسے دی گئی؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائیٹ وِد عامر ضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار عوام کی نظر میں مشکوک ہو چکا ہے اور عوام کا انتخابی عمل سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں عوامی شرکت انتہائی کم رہی۔ سیالکوٹ میں صرف 33 فیصد ٹرن آؤٹ رہا، جبکہ اکثریت پولنگ اسٹیشن پر گئی ہی نہیں۔ انہوں نے انتخابی عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض حلقوں میں ایم این اے اور ایم پی اے سطح کی قیادتیں جتھے لے کر پولنگ بند کراتی رہیں اور انتخابی ڈبے رکھوائے گئے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دو تین انجیکشن لگے، سیٹ تو حکومت نے جیت لی، لیکن اصل میں عوام ہار گئے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ اگر عوام پیپلز پارٹی کو حکومتی اتحادی ہونے پر ووٹ نہیں دے رہے تھے، تو پھر نون لیگ کو ووٹ کیسے پڑ گیا؟ نہ پیپلز پارٹی کا پاشا ہے، نہ فیض۔

ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو پنجاب حکومت کے ریسٹ ہاؤسز کی کرپشن کیوں نظر نہیں آ رہی؟ انھوں نے تسلیم کیا کہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عوام نے ردعمل دیا، اور اس کی سزا پیپلز پارٹی کو بھی ملی۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے اور کئی بیانیوں کے بجائے ایک بیانیہ اپنائے۔

Similar Posts