مہک ملک کا کہنا ہے کہ وہ ایک ڈرامے کے عوض اتنی رقم وصول کرتی ہیں جو ایک آلٹو گاڑی کی قیمت سے بھی زیادہ بنتی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران جب میزبان نے ان سے کمائی کے حوالے سے سوال کیا تو مہک ملک نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح آج کل کئی یوٹیوبرز یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی ماہانہ آمدن اتنی ہوتی ہے کہ وہ اس سے ایک، دو یا حتیٰ کہ تین آلٹو گاڑیاں خرید سکتے ہیں، بالکل اسی طرح وہ بھی ایک ہی ڈرامے کا معاوضہ اس سطح کا لے لیتی ہیں کہ اس رقم سے ایک یا ڈیڑھ آلٹو کی قیمت پوری ہو جاتی ہے۔
گفتگو کے دوران میزبان نے مہک ملک سے سینئر اداکارہ نرگس کے معاوضے کے ساتھ موازنہ کرنے کا سوال بھی کیا۔ اس پر مہک ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اداکارہ نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے وہ ان کے معاوضے کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہہ سکتیں۔ تاہم انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ ان کا اپنا معاوضہ بیس لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔