ترجمان ایس ایس جی سی سلمان احمد کے مطابق مزکورہ دونوں گیس فیلڈز سے تقریبا 45ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی ترسیل ہورہی ہے۔ گیس کی ترسیل گھٹنے سے کراچی کے بعض علاقوں میں پریشر کم ہوگیا تھا تاہم اب اس میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی گھریلو صارفین کے لیے گیس ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات بروئے کار لارہی ہے جس کے تحت مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی ترسیل میں بہتری کیلئے ایف ایف سی کی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق اتوار کو صنعتوں کو بھی گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس جی سی گھریلو صارفین کے لیے گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی گھریلو صارفین کو گزشتہ سال کی نسبت 28ملین میٹر کیوبک فٹ زیادہ گیس فراہم کررہا ہے۔ فرنچائز علاقوں میں درجہ حرارت گھٹنے سے سسٹم لائن پیک شدید متاثر ہوا ہے۔