نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے ملک میں بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست منظور کرلی، جس کے تحت کے الیکڑک سمیت ملک بھر کے لئے بجلی کابنیادی ٹیرف برقرار رہے گا۔
نیپرا نے بنیادی ٹیرف پرفیصلہ حکومت کو بھجوا دیا جس کے بعد وفاقی حکومت بنیادی ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق بجلی کے نئے ٹیرف کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔ گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا زیادہ ٹیرف 47.69 روپے برقرار جبکہ ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 10.54 پر برقرار رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 101 سے 200 یونٹ کا ٹیرف 13.01 روپے برقرار رکھا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ارسال کی گئی یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر نیپرا نے آج ہی سماعت کی۔