وزیر اعلیٰ کے پی کی سیف سیٹیز منصوبے پر کام ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت سیف سیٹیز منصوبے پر پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نے سیف سیٹیز منصوبے پر کام مزید تیز کرنے اور مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ نے منصوبے کی باقی ماندہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور ضم اضلاع تک توسیع کے لیے ہوم ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے سیف سیٹیز اتھارٹی کے قیام کے لیے تجاویز پیش کرنے کی بھی  ہدایت دے دی۔

علاوہ ازیں سہیل آفریدی نے ضم اضلاع میں سیف سیٹیز منصوبے کے لیے 24 گھنٹے سولر انرجی کی فراہمی کی بھی ہدایت دی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ 31 جنوری 2026 تک پشاور سیف سٹی منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سیف سیٹیز منصوبے کے تحت ڈی آئی خان میں 88، بنوں 76 اور لکی مروت میں 47 مقامات پر کیمرے لگائے جا رہے ہیں ، 31 جنوری تک منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ کرک، ٹانک اور شمالی وزیرستان میں سیف سیٹیز منصوبے کے لیے پی سی ون تیار ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سیٹیز منصوبہ جرائم کی روک تھام اور امن کی بحالی میں مؤثر کردار ادا کرے گا، سیف سٹی نظام پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

Similar Posts