انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن نور زمان کا گھر پہنچ گئے، نور زمان کا کہنا تھا کہ ورلڈ اسکواش چیمپئن چیمپئن ٹرافی جتینے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، یہ صرف میری نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، ورلڈ چمپئن کھلاڑی پاکستان سکواش فیڈریشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اسکواش کی دنیا میں ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے نوجوان کھلاڑی نور زمان انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت کرپشاور واپس پہنچ گئے۔
پشاور آمد پر ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر پی اے ایف سکواش کمپلیکس پشاور میں ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکواش کے عظیم لیجنڈز جان شیر خان اور قمر زمان نے خود ان کا استقبال کیا۔
نور زمان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انہیں قومی ہیرو کا درجہ دیتے ہوئے خوبصورت الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور زمان نے کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے پاکستان کے لیے انڈر 23 چیمپئن بنانے کی توفیق دی۔ یہ صرف میری نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے۔
تقریب کے موقع پر جس میں ان کے دادا اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمرزمان، سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ، سابق ورلڈ چمپئنز جان شیرخان اور محب اللہ خان موجود تھے۔
ان کے علاوہ اے آئی پی ایس کے جنرل سیکرٹری امجدعزیزملک، نیشنل سوسائٹی فار سپورٹس ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ملک ہدایت الحق، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، نثار احمد سمیت بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔