ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو بھارتی ویزہ کے حصول میں دشواری

بھارتی حکومت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے امریکا کے چار پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے ویزے مسترد کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جن کھلاڑیوں کو بھارتی حکومت نے ویزا مسترد کیے ان میں پاکستانی نژاد علی خان، شایان جہانگیر، محمد محسن اور احسان عادل کو بھارتی حکومت نے ویزے جاری نہیں کیے۔

دوسری جانب امریکا کے علاوہ یو اے ای، عمان، اٹلی، کینیڈا کی ٹیموں میں بھی پاکستانی نژاد کھلاڑی شامل ہیں اور ان کرکٹرز کو ویزہ کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔

پاکستانی نژاد کرکٹرز کو ویزہ حصول میں دشواری ہے۔

Similar Posts